فرسٹ حبیب اسٹاک فنڈ (First Habib Stock Fund) کا قیام حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (Habib Asset Management Limited) اور سنٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی آف پاکستان (Central Depository Company of Pakistan) کے درمیان طے پانے والے معاہدے (Trust Deed) کے تحت عمل میں آیا. اس معاہدے کے مطابق حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (Habib Asset Management Limited) اس فنڈ کے انتظامی امور دیکھے گی. جبکہ (Central Depository Company of Pakistan) ٹرسٹی کے فرائض سر انجام دے گی. بازارِ حصص (Stock Market) میں سرمایہ کاری کرنا آسان کام نہیں. آپکو اِس کے بارے میں مکمل سُوج بھُوج ہونی چاہئے . مگر کس اسٹاک بروکر (Stock Broker) کے ساتھ کام کیا جائے اور کون سے وہ حصص (Shares) لئے جائیں عموماَ اسکے لئے پیشہ وارانہ مہارت (Professional Skill) کی ضرورت ہوتی ہے جو عام آدمی کے لئے شاید مشکل ہو. اگر آپ براہِ راست بازارِ حصص میں سرمایہ کاری کریں گے تو اپنی چھوٹی سی بچت سے ایک یا دو کمپنیوں کے حصص (Shares) خریدیں گے . لیکن اگر آپ یہی رقم فرسٹ حبیب اسٹاک فنڈ (First Habib Stock Fund) میں لگائینگے تو اسی رقم کے بدلے میں تقریباَ 10 سے 15 کمپنیوں کے حصص میں آپکی سرماریہ کاری ہو جائے گی. سیکیوریٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (Securities & Exchange Commission of Pakistan) کے قوانین کے مطابق اس فنڈ کا 70% سرمایہ ہر وقت مختلف حصص (Shares) میں رہنا چاہئے اسکے علاوہ قوانین کیمطابق ایک کمپنی اور ایک سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حد بھی متعین ہے. اسطرح سرمایہ کاری میں نقصان کا خطرہ (Risk) کسی ایک کمپنی کے حصص میں سرمایہ کاری سے کم ہوتاہے.