فرسٹ حبیب اسٹاک فنڈ (First Habib Stock Fund)کا قیام حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (Habib Asset Management Limited) اور سنٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی آف پاکستان (Central Depository Company of Pakistan) کے درمیان طے پانے والے معاہدے (Trust Deed) کے تحت عمل میں آیا. اس معاہدے کے مطابق حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اس فنڈ کے انتظامی امور دیکھے گی. جبکہ Central Depository Company of Pakistan ٹرسٹی کے فرائض سر انجام دے گی. فرسٹ حبیب کیش فنڈ (First Habib Cash Fund) کا مقصد یونٹ ہولڈرز کے سرمائے کو محفوظ رکھتے ہوئے کیش اور کیش جیسی مختلف جگہوں (Investment Avenues) میں سرمایہ کاری کرکے مسابقتی منافع کمانا ہے. فرسٹ حبیب کیش فنڈ مختلف مدت کے بینک ڈیپازٹس اور حکومتی سکیوریٹیز (T-Bills) میں سرمایہ کاری کرتاہے. یہ فنڈ صرف 'AA' اور اس سے بہتر درجہ بندی کے انسٹرومنٹس میں سرمایہ کاری کرتا ہے. جبکہ فنڈ کی بازارِ حصص میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوتی. اس فنڈ میں مالی اثاثوں کی مالیت میں کمی کے بہت کم امکانات ہیں اسلئے اس پر منافع کی شرح دوسرے فنڈز سے ذرہ کم ہوسکتی ہے.