Bahl Desktop Logo

فرسٹ حبیب اسلامک اسٹاک فنڈ کا قیام حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (HAML) اور سنٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی آف پاکستان (CDC) کے درمیان طے پانے والے معاہدے (Trust Deed) کے تحت عمل میں آیا. اس معاہدے کے مطابق حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اس فنڈ کے انتظامی امور دیکھے گی. جبکہ CDC ٹرسٹی کے فرائض سر انجام دے گی. یہ ایک شرعی اصولوں کیمطابق سرمایہ کاری کرنے والا اسٹاک فنڈ ہے. اس فنڈ کو اسٹاک فنڈ اسلئے کہاجاتاہے کیونکہ اس فنڈ کی سرمایہ کاری دوسری اسلامی منافع بحش اسکیموں کے علاوہ حصص میں بھی کی جاتی ہے. حصص میں سرمایہ کاری کم از کم 30% اور زیادہ سے زیادہ 70% تک کی جا سکتی ہے یہ فنڈ سرکار کے اجارہ صکوک، کمپنیوں کے جاری کردہ صکوک ، دوسری شرعی اصولوں پر کام کرنی والی اسکیموں کے علاوہ اور شرعی کمپنیوں کے حصص (Shares) میں سرمایہ کاری کرتاہے. اس فنڈ کا مقصدیونٹ خریداروں کو درمیانی سے طویل مدت میں سرمایہ میں اضافہ کے علاوہ باقاعدہ مسلسل آمدی فراہم کرنا ہے. اس فنڈ کی سرمایہ کاری شریعت کے عین اصولوں کیمطابق شریعہ مشیر کے مشورہ سے کی جاتی ہے.